وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز پر ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز پر ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی بلکہ صرف چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کم عمر ڈرائیور کے خلاف نہیں بلکہ گاڑی کے …

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز پر ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی بلکہ صرف چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کم عمر ڈرائیور کے خلاف نہیں بلکہ گاڑی کے مالک کے خلاف درج ہوگی، تاکہ نوجوانوں کا مستقبل خراب نہ ہو اور والدین کو ذمہ داری کا احساس دلایا جا سکے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

انہوں نے کمرشل، پبلک سروس اور سرکاری گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران کسی قسم کی بدسلوکی قابلِ برداشت نہیں۔ عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے صوبے بھر میں بینرز، بل بورڈز اور اسٹینڈیز لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ محمد وقاص نذیر کے مطابق صوبہ پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہے۔

مزید خبریں