آسٹریلیا ،گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افرادہلاک، 2 زخمی

کینبرا۔4دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو تقریباً 9 بجے مینٹون میں ہائی وے پر پیش آیا، جووسطی میلبورن سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو …

کینبرا۔4دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے شہر میلبورن میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو تقریباً 9 بجے مینٹون میں ہائی وے پر پیش آیا، جووسطی میلبورن سے تقریباً 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار مرد اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں