انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 6 دسمبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔5دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ کا ہے۔ ای پی ایل میں کل (ہفتہ کو )مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹن ولا اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ اے ایف سی بورن مائوتھ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا …

لندن۔5دسمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ کا ہے۔ ای پی ایل میں کل (ہفتہ کو )مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ آسٹن ولا اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ اے ایف سی بورن مائوتھ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایورٹن اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ مانچسٹر سٹی اور سنڈرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا،چھٹا میچ ٹوٹنہم ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں ہوگا جبکہ 6 دسمبر کا ساتواں اور آخری میچ لیڈز یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن لیورپول کے درمیان ایلنڈ روڈ، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔ لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا دوسرا ای پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور مجموعی طور پر بیسواں انگلش ٹاپ فلائٹ تاج اپنے سر سجایا تھا ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

مزید خبریں