لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کراچی بلیوز کوقذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹرافی دی۔انہوں نے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔محسن نقوی نے ایمپائرز،میچ ریفری اور سکورر میں بھی انعامات تقسیم کئے ۔ چیئرمین پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے پر کراچی بلیوز کی ٹیم کے کپتان سعود …
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کراچی بلیوز کوٹرافی دی

مزید خبریں
لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے والی ٹیم کراچی بلیوز کوقذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹرافی دی۔انہوں نے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔محسن نقوی نے ایمپائرز،میچ ریفری اور سکورر میں بھی انعامات تقسیم کئے ۔
چیئرمین پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیتنے پر کراچی بلیوز کی ٹیم کے کپتان سعود شکیل و تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کراچی بلیوز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم، ڈائریکٹر میڈیا عامر میر ، بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ریجنز عہدیداران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔








