موٹروے پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی موٹروے پولیس

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور جرائم کے سدِباب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،قانون کا بلاامتیاز نفاذ ہماری ترجیح ہے،موٹروے پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق آئی جی نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں شہداکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حادثات کی روک تھام اور جرائم کے سدِباب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،قانون کا بلاامتیاز نفاذ ہماری ترجیح ہے،موٹروے پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق آئی جی نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب میں شہداکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کے خاندانوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائی جائے گی،افسران موسم کی سختیوں کے باوجود بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

آئی جی سلطان احمد چوہدری نے کہا کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے،افسران کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اور ٹھوس حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے ذریعے موٹروے پولیس کو مزید مضبوط، موثر اور جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

مزید خبریں