اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران21 کروڑ 43 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی 1152.8 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران شاہین لنک روڈ مین بازار گلگت کے قریب ملزم …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران21 کروڑ 43 لاکھ روپےسےزائد مالیت کی 1152.8 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران شاہین لنک روڈ مین بازار گلگت کے قریب ملزم سے 288 گرام چرس برآمد کر لی ،گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں کھلونوں سے 120 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔انڈس ہائی وے جامشورو پر ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کرلی جبکہ تحصیل تفتان ڈسٹرکٹ باغی میں گھر سے 1100 کلوگرام افیون اور 50 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں