غیر قانونی امیگریشن بارے ہماری واضح پالیسی ہے،پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں، انسداد منشیات کے لئے امریکی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن بارے ہماری واضح پالیسی ہے،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں، انسداد منشیات کے لئے امریکی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے، ‎ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل نارکاٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ ہفتےکو وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن بارے ہماری واضح پالیسی ہے،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں، انسداد منشیات کے لئے امریکی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے، ‎ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل نارکاٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ ہفتےکو وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقعے پر ‎‎انسداد منشیات و سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت، ‎غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کےلئے مشترکہ اقدامات ،منشیات کی روک تھام اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کےلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے ہماری واضح پالیسی ہے، ‎‎ایئرپورٹس پر ہر ممکن حد تک منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے، ‎ ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین سکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ‎انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں،آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ملکوں میں پہنچ رہی اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد منشیات کے لئے امریکا کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے،‎‎پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے انتہائی اہم ہیں ، ہم ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ‎ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل نارکاٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ ‎

ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ‎‎سالانہ کاؤنٹر نارکاٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات،75 غیر ملکیوں سمیت 2001 ملزمان اور 12.797 بلین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں، ‎‎بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کر کے 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر اور پاپی فری سٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔

اس موقع پر ‎‎قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہر شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ‎‎وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مزید خبریں