چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹوورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹوورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹوورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے 21ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں منعقدہ مشترکہ پروگرام ’’ٹوورازم آؤٹ ریچ ‘‘ کے تحت تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

یہ پروگرام صوبائی حکومت کے وژن "میگنیفیسنٹ پنجاب” کے تحت منعقد کیا گیا۔چولستان ڈیزرٹ ریلی جو 4 سے 8 فروری 2026 تک بہاولپور کے چولستان صحرا میں منعقد ہوگی، سالوں سے محض ایک موٹر سپورٹس ایونٹ نہیں رہا بلکہ ایک بھرپور ثقافتی اور سیاحتی فیسٹیول کے طور پر ابھر چکا ہے جس میں غیر ملکی سفارتخانوں، ڈرائیورز، میڈیا اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ یہ ریلی جنوبی پنجاب کی ثقافت، ورثے، ایڈونچر سپورٹس اور معاشی امکانات اجاگر کرنے کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی ایڈونچر ٹوورازم، ثقافتی شناخت اور ملک کے مثبت تاثر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس سرمایہ کاری، روزگار اور عوامی روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا نے کہا کہ پنجاب وسیع سیاحتی مواقع رکھتا ہے اور ٹی ڈی سی پی ان مواقع کو قومی و بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے۔ ان کے مطابق تھل اور چولستان ڈیزرٹ ریلیز نے جنوبی پنجاب کو ایک ابھرتی ہوئی ونٹر ٹوورازم ڈیسٹی نیشن کے طور پر نمایاں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ڈی سی پی نہ صرف بڑے ایونٹس منعقد کرتی ہے بلکہ صوبے بھر میں سیاحت سے متعلق آگاہی مہمات بھی چلائی جاتی ہیں۔پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے چولستان ریلی کے انعقاد میں ٹی ڈی سی پی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سفارتخانوں کی بھرپور شمولیت پاکستان کی ٹورازم ڈپلومیسی کو مضبوط بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کا باہمی تعاون پاکستان کو ایک مضبوط اور مسابقتی سیاحتی ملک کے طور پر پیش کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔پروگرام میں ریلی کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان، پروموشنل لانچ، دستاویزی فلم کی سکریننگ اور پنجاب کی رنگا رنگ ثقافت کی نمائندگی کرتی ثقافتی پیشکشیں شامل تھیں۔ غیر ملکی سفارتکاروں، ڈرائیوروں، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی موجودگی نے اس پروگرام کی تشہیر کو مزید مؤثر بنا دیا اور 2026 کی ریلی کے لیے جوش و خروش میں اضافہ کیا۔

مزید خبریں