اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے سیالکوٹ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کلسٹر نے ملاقات کی جس دوران ایس ایم ایز کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری،قائم مقام سی ای او سمیڈا اور سیالکوٹ چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس ایم ایز کے مسائل پر تفصیلی غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ مائیکرو، سمال …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے سیالکوٹ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کلسٹر کی ملاقات،ایس ایم ایز کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے سیالکوٹ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز کلسٹر نے ملاقات کی جس دوران ایس ایم ایز کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری،قائم مقام سی ای او سمیڈا اور سیالکوٹ چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس ایم ایز کے مسائل پر تفصیلی غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز پاکستان کی معیشت کا انجن ہیں۔
اس موقع پر میڈیم انٹرپرائزز نے نارمل ٹیکس رجیم سے فکسڈ ٹیکس رجیم میں تبدیلی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتیں اور بینکنگ سپورٹ کی کمی کاروبار کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں،سرجیکل آلات کی ایکریڈیٹیشن لیب نہ ہونے سے برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں،غیر ایکریڈیٹڈ سرجیکل انسٹرومنٹ عالمی سطح پر قابل قبول نہیں۔
ہارون اختر نے کہاکہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لئے فکسڈ ٹیکس رجیم کےلئے حکومت کوشش کر رہی ہے،بجلی کھپت پر نئے مراعاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،صنعتوں کے لئے زیادہ یونٹ استعمال کرنے پر بجلی کا ریٹ کم ہو جائے گا۔ہارون اختر نےسرجیکل انسٹرومنٹ کی ایکریڈیٹیشن کے لیے سمیڈا اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مشترکہ حکمت عملی اپنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ لیبارٹریز کا معیار بہتر بنا کر عالمی سرٹیفکیشن حاصل کی جائے۔
ہارون اخترنے کہا کہ سیالکوٹ کی ایس ایم ایز میں اربوں ڈالر کی برآمدی صلاحیت موجود ہے،بینکوں سے لائن آف کریڈٹ کے حصول میں شدید مشکلات ہیں، انہوں نے سمیڈا اور سٹیٹ بینک کو لائن آف کریڈٹ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سمیڈا کو جامع پلان بنا کر اس کے نتائج پیش کرنے کی ہدایت کی۔








