نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

کرائسٹ چرچ۔6دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے …

کرائسٹ چرچ۔6دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ہفتہ کو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ویسٹ انڈیز نے 531 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مقررہ وقت تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنا کر میچ بچانے میں کامیاب رہی۔

72 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر جانے کے بعد جسٹن گریوز اور شائی ہوپ نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ میں 196 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، شاہی ہوپ 140 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جسٹن گریوز نے 202 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 19 چوکے شامل تھے۔ کیمار روچ نے 58 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں