لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیا کے ویژن کے تحت ہفتہ کوتاریخی شالامار باغ میں رنگا رنگ سرگرمی ’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ کا انعقاد کیا۔ترجمان کے مطابق بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی …
والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا روایتی کھیلوں کی سرگرمی ’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ اور احیا کے ویژن کے تحت ہفتہ کوتاریخی شالامار باغ میں رنگا رنگ سرگرمی ’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ کا انعقاد کیا۔ترجمان کے مطابق بچوں اور والدین نے روایتی پنجابی کھیلوں کی متنوع سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو پنجاب کی ثقافتی و تفریحی روایات سے جوڑنا اور تاریخی مقامات کو کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے پرکشش جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔
اس سرگرمی میں مختلف روایتی کھیل بھی شامل تھے، جن میں لڈو، کیرم بورڈ، شطرنج، پٹھو گرم، بنٹے، لٹو، بوریاں دوڑ، رسہ کشی، بندر کلا، ککی اورکوکلا چھپاکی شامل تھے،جنہوں نے بچوں کو روایتی کھیل کھیلنے کی خوشی کو دوبارہ محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا۔اس موقع پر معروف بچوں کے ملبوسات کے برانڈ بچہ پارٹی کی جانب سے بچوں میں گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کیے گئے، جس سے سرگرمی کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم الثاقب نے کہا کہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی حکومتِ پنجاب کے روایتی کھیلوں کے احیاکے ویژن کو آگے بڑھانے اور نئی نسل کو اپنی ثقافتی جڑوں سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’کھیڈاں لاہور دیاں‘‘ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ہم بامقصد تفریحی مواقع فراہم کرتے ہوئے پنجاب کے ثقافتی ورثے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہم بچہ پارٹی کے تعاون کے مشکور ہیں جنہوں نے اس سرگرمی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔








