اسرائیلی حریف کو پرو فائٹ میں شکست دینے والے کک باکسرآغا کلیم کاکراچی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

کراچی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کیلئے ایک قابل فخر لمحہ، کک باکسر آغا کلیم نے اپنے اسرائیلی حریف کو پرو فائٹ میں شکست دے کر آذربائیجان کے شہر باکو میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سونے کا تمغہ، ٹائٹل بیلٹ اور ٹورنامنٹ کپ جیتنے کے بعد گزشتہ رات وطن واپسی پر سینکڑوں شائقین اور کھیل سے محبت کرنے والوں نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک …

کراچی۔ 06 دسمبر (اے پی پی):پاکستان کیلئے ایک قابل فخر لمحہ، کک باکسر آغا کلیم نے اپنے اسرائیلی حریف کو پرو فائٹ میں شکست دے کر آذربائیجان کے شہر باکو میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق سونے کا تمغہ، ٹائٹل بیلٹ اور ٹورنامنٹ کپ جیتنے کے بعد گزشتہ رات وطن واپسی پر سینکڑوں شائقین اور کھیل سے محبت کرنے والوں نے کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

آغا کلیم، جو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور اب کراچی میں رہتے ہیں، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں متعدد فتوحات حاصل کر چکے ہیں،وہ چار بار ایشین چیمپئن، دو بار ورلڈ چیمپئن، چار بار پروفیشنل کک باکسنگ چیمپئن اور دو بار نیشنل چیمپئن ہے۔آغاکلیم نے کہا کہ وہ 11بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ اور آسٹریلیا میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کی نجی کفالت کی بدولت بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔

 

مزید خبریں