انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا نے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔7دسمبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سنڈرلینڈکو شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا نے ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا کر لیگ میں نویں فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین …

لندن۔7دسمبر (اے پی پی):مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سنڈرلینڈکو شکست دے دی جبکہ آسٹن ولا نے ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا کر لیگ میں نویں فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اتحاد سٹیڈیم،مانچسٹرکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی اور سنڈرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سنڈرلینڈ کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے فل فوڈن روبن ڈیاس اور جوسکو گیوارڈیولنے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں دسویں فتح ہے اور وہ 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

میچ میں سنڈرلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ولا پارک، برمنگھم کے مقام پر کھیلے گئے ایک اور میچ میں میزبان آسٹن ولا اور آرسنل کی ٹیمیں نبردآزما تھی جس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ میٹی کیش اور ایمیلیانو بوینڈیا نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم آسٹن ولا کو فتح دلائی یہ آسٹن ولا کی لیگ میں نویں فتح ہے اور وہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آرسنل کی جانب سے واحد گول لینڈرو ٹروسارڈ نے میچ کے 52 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔واضح رہے کہ اس شکست کے باوجود آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مزید خبریں