اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی کھنہ پولیس ٹیم نے جاری مہم آرمز فری اسلام آباد کے تحت ایک آپریشن میں 37 غیر قانونی ہتھیار برآمد کر لئے۔ ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس نے ایک بڑے اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 28 رائفلیں اور 9 پسٹل برآمد کئے جو غیر قانونی طور …
کھنہ پولیس کا آرمز فری اسلام آباد کے تحت آپریشن ، 37 غیر قانونی ہتھیار برآمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کی کھنہ پولیس ٹیم نے جاری مہم آرمز فری اسلام آباد کے تحت ایک آپریشن میں 37 غیر قانونی ہتھیار برآمد کر لئے۔ ایک اہلکار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پولیس نے ایک بڑے اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 28 رائفلیں اور 9 پسٹل برآمد کئے جو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے تھے۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 12 بور کی بندوقیں، ایم پی 5، 44 بور، 223 بور اور سیون ایم ایم رائفلیں شامل تھیں۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں کو ہتھیار فروخت کر رہا تھا۔ ان کے مطابق یہ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسلحہ سپلائی لائن کام کر رہی تھی۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا غیر قانونی اسلحہ نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”آرمز فری اسلام آباد“ مہم کے تحت غیر قانونی طور پر ہتھیاروں کی فروخت اور قبضے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی اسلام آباد کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت بھر میں پولیس ٹیمیں غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز فعال طور پر کر رہی ہیں۔








