روم۔7دسمبر (اے پی پی):انٹرنازیونالےنے اٹالین سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوموکی ٹیم کو بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔ یہ انٹرنازیونالے کی سیری اے میں دسویں فتح ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی انٹرنازیونالےنے اے سی میلان سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی …
سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ،انٹرنازیونالے نے کوموکو کے خلاف 0-4 سے فتح حاصل کر لی

مزید خبریں
روم۔7دسمبر (اے پی پی):انٹرنازیونالےنے اٹالین سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوموکی ٹیم کو بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔ یہ انٹرنازیونالے کی سیری اے میں دسویں فتح ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی انٹرنازیونالےنے اے سی میلان سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ کا 124 واں سیزن اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سان سیرو، میلانو، اٹلی میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں انٹرنازیونالے اور کومو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انٹرنازیونالےکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کومو کی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ انٹرنازیونالےکی جانب سےکپتان لاٹارو مارٹنیز نے 11ویں،مارکس تھورام نے 59ویں ،ہاکان چالہانوگلونے 80 اور کارلوس آگسٹو86 ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
کوموکی ٹیم جو گذشتہ 11 میچوں سے ناقابلِ شکست تھی ، اس میچ میں انٹرنازیونالے کے برق رفتار اٹیک اور مضبوط حکمتِ عملی کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دی ۔ انٹرنازیونالےکی ٹیم نے میچ میں گیند پر کنٹرول، رفتار اور دباؤ تینوں محاذوں پر حاوی رہ کر اپنی موجودہ فارم کا بھرپور ثبوت دیا۔اس فتح کے بعد انٹرنازیونالے کے پوائنٹس 30 ہوگئے ہیں اور اس نے ٹیبل پر اے سی میلان سے پہلی پوزیشن بھی چھین لی ہے۔








