کینبرا۔7دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا(سی اے ) کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا 15واں ایڈیشن 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔سی اے کے مطابق مینز بی بی ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔مینز بگ بیش لیگ میں پاکستان کے 7 کھلاڑی …
مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

مزید خبریں
کینبرا۔7دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا(سی اے ) کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا 15واں ایڈیشن 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔سی اے کے مطابق مینز بی بی ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔مینز بگ بیش لیگ میں پاکستان کے 7 کھلاڑی بھی مختلف فارنچائز کی طرف سے ایکشن میں ہوں گے۔
ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ،دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔








