ایچ ای سی کا 415 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل سپورٹس دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گیا

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کا 415 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل سپورٹس دستہ 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ایتھلیٹس پر مشتمل یہ دستہ 6 سے13 دسمبر تک ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے گا۔دستے نے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ اوپننگ فلیگ مارچ تقریب میں بھی شاندار انداز میں شرکت کی۔ ایچ ای سی …

لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کا 415 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل سپورٹس دستہ 35ویں نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ایتھلیٹس پر مشتمل یہ دستہ 6 سے13 دسمبر تک ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے گا۔دستے نے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ اوپننگ فلیگ مارچ تقریب میں بھی شاندار انداز میں شرکت کی۔

ایچ ای سی کے چیئرمین ندیم محبوب اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس اور وفاقی حکومت کے تعاون سے ایچ ای سی ملک میں کھیلوں کو زندہ رکھنے کا اہم ترین ستون ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

ایچ ای سی کے انچارج سپورٹس رضوان شاکر نے بتایا کہ مالی وسائل کی کمی کے باوجود کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 325 سے زائد کھلاڑی،90 آفیشلز، مینیجرز اور کوچز ایچ ای سی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایچ ای سی 19 خواتین اور 17 مردمقابلوں میں حصہ لے ر ہے ہیں، جبکہ دستے کی قیادت انچارج سپورٹس رضوان شاکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف کر رہے ہیں۔ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے سپورٹس ڈائریکٹرز بھی اپنی اپنی ٹیموں کے مینجرز کے طور پر کراچی پہنچ چکے ہیں۔