برسبین۔7دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بین سٹوکس 50 اور ویل جیکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا …
آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8وکٹوں سے ہرا دیا
برسبین۔7دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان بین سٹوکس 50 اور ویل جیکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں مائیکل نیسر نے 5،مچل سٹارک اور سکاٹ بولانڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 241 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 65 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان سٹیون سمتھ ناقابل شکست 23 اور تراوس ہیڈ نے 22 رنز بنائے۔انگلینڈ کی طرف سےگس اٹکنسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مچل سٹارک کو عمدہ بائولنگ پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں ۔اس میچ میں فتح کے بعد آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں برتری 0-2 ہوگئی ہے۔









