کاکسز بازار۔7دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز …
بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
کاکسز بازار۔7دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو کاکسز بازار اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
کپتان ایمان نصیر 23 اور میمونہ خالد 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اوتوشی مجومدار اور حبیبہ اسلام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 13.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان سعدیہ اسلام نے 35 اور اچینا جنت ایمانتا نے 30 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی حبیبہ اسلام کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔









