لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دوسرے روز بھی جاری رہی۔ سکواش گرلز میں پنجاب نے اسلام آباد کو 0-3سے شکست دی جہاں روشانہ، فجر اور عائشہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کی فجر، عائشہ اور آئمہ فواد کو باآسانی ہرادیا۔ رگبی گرلز ایونٹ میں بھی پنجاب نے بلوچستان کو مات دے کر اپنی برتری برقرار رکھی۔ بیڈمنٹن بوائز میں …
نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، سکواش (گرلز ) میں پنجاب کی اسلام آباد کو شکست
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دوسرے روز بھی جاری رہی۔ سکواش گرلز میں پنجاب نے اسلام آباد کو 0-3سے شکست دی جہاں روشانہ، فجر اور عائشہ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کی فجر، عائشہ اور آئمہ فواد کو باآسانی ہرادیا۔ رگبی گرلز ایونٹ میں بھی پنجاب نے بلوچستان کو مات دے کر اپنی برتری برقرار رکھی۔ بیڈمنٹن بوائز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بلوچستان کو 0-3سے ہرادیا جبکہ بوائز تائی کوانڈو میں پنجاب نے سلور میڈل حاصل کرکے اپنی موجودگی مزید مضبوط کردی۔
ٹیبل ٹینس بوائز مقابلوں میں بھی پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کے خلاف کامیابی اپنے نام کی۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے مختلف مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تربیتی کیمپس میں کوچز نے کھلاڑیوں سے جو محنت کروائی تھی، وہ آج نتائج کی صورت میں سامنے آرہی ہے۔ پنجاب کے کھلاڑیوں نے فاتحانہ آغاز کیا ہے اور امید ہے کہ وہ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔









