ہانوی۔8دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبے کوانگ تری میں نارتھ ساوتھ ایکسپریس وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ٹریکٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹرک کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر طویل ٹریفک جام بھی لگ گیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ویتنام میں …
ویتنام میں ایکسپریس وے حادثہ، 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

مزید خبریں
ہانوی۔8دسمبر (اے پی پی):ویتنام کے صوبے کوانگ تری میں نارتھ ساوتھ ایکسپریس وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ٹریکٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ٹرک کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر کئی کلومیٹر طویل ٹریفک جام بھی لگ گیا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ویتنام میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر 16 ہزار 816 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 9 ہزار 502 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 ہزار 142 زخمی ہوئے۔








