بھارت ، ایئر لائن انڈیگونے مسافروں کو 610 کروڑ انڈین روپے ریفنڈ کر دیے

نئی دہلی ۔8دسمبر (اے پی پی):بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگونے حالیہ آپریشنل بحران کے بعد مسافروں کو چھ ارب 10 کروڑ انڈین روپے کی ریفنڈ نگ کردی ، پروازوں کی وقت کی پابندی میں بھی واضح بہتری سامنے آئی ہے۔اردو نیوز نے ایئر لائن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز 75 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں ۔ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر تک ہونے …

نئی دہلی ۔8دسمبر (اے پی پی):بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگونے حالیہ آپریشنل بحران کے بعد مسافروں کو چھ ارب 10 کروڑ انڈین روپے کی ریفنڈ نگ کردی ، پروازوں کی وقت کی پابندی میں بھی واضح بہتری سامنے آئی ہے۔اردو نیوز نے ایئر لائن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز 75 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں ۔ایئرلائن نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر تک ہونے والی بکنگ کے لیے پرواز منسوخ کرنے یا تاریخ بدلنے کی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ ریفنڈنگ اور سامان واپسی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دن رات کام کر رہی ہے ،اس نے مسافروں سے تعاون کی اپیل بھی کی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ اب تک مسافروں کو چھ ارب 10 کروڑ انڈین روپے سے زائد ریفنڈ کر چکی ہے جبکہ تین ہزار بیگ بھی ان کے مالکان تک پہنچائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ انڈیگو کا شمار اندرون ملک پروازیں چلانے والی سب سے بڑی ایئرلائنز میں ہوتا ہے تاہم حالیہ دنوں میں آپریشنل بحران کی وجہ سے اس کی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے مسافر کئی روز تک ایئرپورٹس میں پھنسے رہے ۔ ائیرلائن کے 138 میں سے 137 روٹس مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔