واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کچھ مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر آنرز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم …
یوکرین نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا جس سے مایوسی ہوئی،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کچھ مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر آنرز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم روسی صدر اور یوکرینی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں جن میں صدر زیلنسکی بھی شامل ہیں، کہنا پڑتا ہے کہ مجھے کچھ مایوسی ہوئی ہے کہ صدر زیلنسکی نے ابھی تک اس تجویز کو نہیں پڑھا کیونکہ چند گھنٹے پہلے تک یہی صورتحال تھی۔
امریکی اور یوکرینی حکام بشمول صدرزیلنسکی کے درمیان کئی روز تک جاری رہنے والے مذاکرات گزشتہ روز کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوئے حالانکہ زیلنسکی نے حقیقی امن کے لیے مزید بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔یہ مذاکرات اس کے بعد ہوئے جب امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں ماسکو نے امریکی تجویز کے کچھ حصوں کو مسترد کر دیا۔امریکی منصوبہ گزشتہ ماہ منظر عام پر آنے کے بعد سے کئی مسودوں سے گزر چکا ہے کیونکہ اس پر تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ روس کے لیے بہت نرم ہے۔








