ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور صنعتی تحفظ کے لئے اعلیٰ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کےلئے اتھارٹی کی نئی حکمت عملی کو اپنایا ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصد مقامی اور عالمی سطح پر پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، صنعتی تحفظ کے …
قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لئے نئی حکمت عملی کو اپنایا ہے،سعودی وزیر داخلہ

مزید خبریں
ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور صنعتی تحفظ کے لئے اعلیٰ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کےلئے اتھارٹی کی نئی حکمت عملی کو اپنایا ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصد مقامی اور عالمی سطح پر پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، صنعتی تحفظ کے لئے قومی حکمرانی کو متحد کرنا، مستفید ہونے والے کے تجربے کو بہتر بنانا ، حفاظت اور آگ سے بچاؤ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ ، صنعتی تحفظ اور اتھارٹی کے زیر نگرانی اداروں میں خطرات سے بچاؤ کے لئے فعال نقطہ نظر کی طرف منتقلی کرتی ہے۔








