کوالالمپور۔8دسمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر دونوں ممالک کی فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اموات اور زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔شنہوا کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ تازہ جھڑپیں ان تمام محتاط کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جو دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کی گئی …
ملائیشیا کا کمبوڈیا تھائی لینڈ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
کوالالمپور۔8دسمبر (اے پی پی):ملائیشیا نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر دونوں ممالک کی فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اموات اور زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔شنہوا کے مطابق ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ تازہ جھڑپیں ان تمام محتاط کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جو دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے قریبی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ آسیان کے اہم رکن ممالک کی حیثیت سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں،مذکرات کے دروازے کھلے رکھیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا ایسے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہے جو امن کی بحالی اور مزید واقعات کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔انور ابراہیم نے کہا کہ خطہ مسلسل تنازعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے فوری ضرورت ہے کہ جھڑپیں روکی جائیں، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔








