غزہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے،مصر

قاہرہ ۔8دسمبر (اے پی پی):مصرکے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کی طرف لے جانے والے راستے کی حمایت کےلئےمختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے …

قاہرہ ۔8دسمبر (اے پی پی):مصرکے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کی طرف لے جانے والے راستے کی حمایت کےلئےمختلف علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے ایک سیشن میں شرکت کے دوران کہا کہ جنگ بندی کو مستحکم کرنا ایک اہم ترین ترجیح ہے کیونکہ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں منظم منتقلی کے لئے ضروری داخلہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس مرحلے میں کافی اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی اور ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کا آغاز شامل ہے تاکہ مشکلات کی شدت میں کمی ہو اور غزہ کے باشندوں میں امید بحال ہو۔ مصری وزیر خارجہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کا نفاذ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ فورس، فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی اور بین الاقوامی امن کونسل کے ساتھ، عارضی انتظامات ہیں جو فلسطینی اتھارٹی کی مکمل ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کی راہ ہموار کرتے ہیں اور یہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان جغرافیائی رابطے کے فریم ورک کے اندر ہوگا۔

انہوں کہا کہ مصر کی جانب سے رفح کراسنگ مسلسل کام کر رہی ہے اور مسئلہ اسرائیل کی جانب سے ہے جو اپنی طرف سے کراسنگ بند کیے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ وہ غزہ کی پٹی کو جوڑنے والی دیگر پانچ کراسنگز کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور انہیں کھولنے کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں میں دوبارہ کھولنے کا کہتا ہے۔ یہ منصوبہ اس کراسنگ کو یکطرفہ استعمال کرنے یا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے گیٹ وے کے طور پر استعمال کرنے، یا اسے کسی ایسے انتظامات سے جوڑنے کا جو پٹی میں فلسطینی وجود کو متاثر کرتے ہوں کا نہیں کہتا۔

انہوں نے آباد کاروں کے تشدد میں اضافے اور زمینوں کی مسلسل ضبطی کے پیش نظر مغربی کنارے کی صورتحال کی سنگینی سے خبردار کرتے ہوئے زور دیا کہ اس صورتحال کے لئے خلاف ورزیوں کو روکنے اور کشیدگی کے دائرے کو وسیع ہونے سے روکنے کے لئے فوری بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سیشن میں غزہ کی پٹی کے بارے میں عالمی برادری کی ذمہ داریوں اور ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔