کمبوڈیا سرحد سے 35 ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، تھائی فوج

بنکاک۔8دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ریجن نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح6 بجے تک تھائی۔کمبوڈیا سرحد سے متصل چار صوبوں میں70 فیصد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ 35ہزار623 افراد نے عارضی شیلٹرز میں رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ جو لوگ شیلٹرز میں نہیں ہیں وہ ممکنہ طور پر اپنے رشتہ داروں کے پاس …

بنکاک۔8دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کی سیکنڈ آرمی ریجن نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح6 بجے تک تھائی۔کمبوڈیا سرحد سے متصل چار صوبوں میں70 فیصد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ 35ہزار623 افراد نے عارضی شیلٹرز میں رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ جو لوگ شیلٹرز میں نہیں ہیں وہ ممکنہ طور پر اپنے رشتہ داروں کے پاس مقیم ہیں یا ابھی سفر میں ہیں۔تصدیق کی گئی کہ نقل مکانی کے دوران ایک شہری کی موت ہوئی، جس کی وجہ پہلے سے موجود بیماری کو قرار دیا گیا ہے۔