نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بیان اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانے کے لئے پر عزم ہے جو اس کی قومی ذمہ داری ہے،مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بیان

مزید خبریں
نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بیان
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانے کے لئے پر عزم ہے جو اس کی قومی ذمہ داری ہے،مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی سے مل کر بدعنوانی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام سے تمام شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے، نیب کی آگاہی، تدارک اور قانون پر عملدرآمد کی کثیر جہتی حکمت عملی کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویانا (آسٹریا) میں انسداد بدعنوانی کی عالمی کانفرنس میں شرکت سے وطن واپسی پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب موثر انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کی وجہ سے سارک میں رول ماڈل کے طور پر شمار ہو رہا ہے، نیب دنیا کا واحد ایسا ادارہ ہے جس نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی روک تھام کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں، کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے، یہ لیب ڈیجیٹل فرانزک، فنگر پرنٹ فورنزک اور سوالیہ دستاویزات کی سہولیات سے لیس ہے، فرنزاک سائنس لیبارٹری کے قیام سے موبائل فون، کمپیوٹرز، آئی پیڈز اور نیٹ ورکس جیسے برقی آلات سے دستاویزات کے حصول اور ہاتھ سے لکھی تحریروں اور ٹائپ کردہ اور شائع شدہ دستاویزات کو محفوظ کرکے جعلسازی کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔








