آئی ایم ایف نے شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کا باقاعدہ آغاز کردیا

شنگھائی ۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیر کو شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، جس کی سربراہی آئی ایم ایف کے ماہرِ معاشیات یوہانس ویگینڈ بطور ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔ شنہوا کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قائم کیے گئے علاقائی مراکز میں سے ایک شنگھائی سینٹر ایشیا …

شنگھائی ۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیر کو شنگھائی میں اپنے علاقائی مرکز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، جس کی سربراہی آئی ایم ایف کے ماہرِ معاشیات یوہانس ویگینڈ بطور ڈائریکٹر کر رہے ہیں۔ شنہوا کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں قائم کیے گئے علاقائی مراکز میں سے ایک شنگھائی سینٹر ایشیا پیسیفک خطے کے ساتھ آئی ایم ایف کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مرکز ایک ایسا مرکز ہوگا جو تحقیق اور علم کے تبادلے کو فروغ دے گا تاکہ ابھرتی ہوئی معیشتوں اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے موثر پالیسی سازی میں مدد مل سکے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ مرکز رکن ممالک، علاقائی تنظیموں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مکالمہ اور روابط مزید بڑھائے گا۔