ایسیکس نے سٹیفن پیری کو ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقررکر دیا

مانچسٹر۔8دسمبر (اے پی پی):ایسیکس نے انگلینڈ کے سابق سپنر سٹیفن پیری کو اپنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ سٹیفن پیری جو 2020 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے، لانکا شائر ویمن اور مانچسٹر اوریجنلز کے کوچنگ ڈھانچے کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ 2023 اور 2024 کی ویمنز ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔39 …

مانچسٹر۔8دسمبر (اے پی پی):ایسیکس نے انگلینڈ کے سابق سپنر سٹیفن پیری کو اپنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 39 سالہ سٹیفن پیری جو 2020 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے، لانکا شائر ویمن اور مانچسٹر اوریجنلز کے کوچنگ ڈھانچے کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ 2023 اور 2024 کی ویمنز ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔39 سالہ سٹیفن پیری ایسیکس ویمنز کو نئی سمت فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

ٹائیر ون ویمنز سٹرکچر میں مشکل پہلے سیزن کے بعد اینڈی ٹیننٹ کے عہدہ چھوڑنے پر یہ منصب خالی ہوا تھا۔اپنی تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سٹیفن پیری نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کے اس نئے سفر کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔ موجودہ سکواڈ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی تجربے کی بنیاد پر ٹیم کو مزید مقابلہ جُو بنا کر ٹرافیوں کی دوڑ میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہدف ایک ایسی ٹیم تشکیل دینا ہے جو تمام فارمیٹس میں مضبوط ہو، اور فرسٹ الیون کے ساتھ اکیڈمی اور پاتھ وے پروگرام کو بھی مضبوط بنائے۔ایسیکس کے ڈائریکٹر آف کرکٹ، کرس سلور ووڈ نے کہا کہ سٹیفن پیری کی تقرری سے ٹیم کو اہم فائدہ پہنچے گا۔سٹیفن تجربہ، قیادت اور ٹیلنٹ نکھارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں ہماری ویمنز سکواڈ کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ ہم پُراعتماد ہیں کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے۔