ٹوکیو۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ماہرین اوربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے نمائندے15تا19 دسمبر جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ فوکوشیما-1 جوہری پاور پلانٹ سے صاف شدہ پانی کے اخراج کا معائنہ اور ماہرانہ تجزیہ کریں۔تاس نے جاپانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی ماہرین اور آئی ا ے ای اے کے نمائندوں کی مشترکہ ٹیم15 تا 19 دسمبر جاپان …
ماہرین اوربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے نمائندے15تا19 دسمبر جاپان کا دورہ ،فوکو شیما 1 جوہری پلانٹ کا معائنہ کریں گے،حکام وزارت خارجہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔8دسمبر (اے پی پی):بین الاقوامی ماہرین اوربین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )کے نمائندے15تا19 دسمبر جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ فوکوشیما-1 جوہری پاور پلانٹ سے صاف شدہ پانی کے اخراج کا معائنہ اور ماہرانہ تجزیہ کریں۔تاس نے جاپانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی ماہرین اور آئی ا ے ای اے کے نمائندوں کی مشترکہ ٹیم15 تا 19 دسمبر جاپان کا دورہ کرے گی تاکہ فوکوشیما-1 نیوکلیئر پاور پلانٹ سے صاف شدہ پانی کے اخراج کا معائنہ اور تجزیہ کیا جا سکے ۔آ
ئی اے ای اے کے نمائندوں کے علاوہ اس میں 11 ممالک کے آزاد ماہرین بھی شامل ہوں گے جن میں روس اور چین بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہاکہ جاپان کی حکومت آئی اے ای اے کو ضروری معلومات فراہم کرتی رہے گی۔ حکومت جاپان اس بات کے لیے بھی پرعزم ہے کہ اے ایل پی ایس کے صاف شدہ پانی کے انتظام کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر تفہیم کو فروغ دیا جائے۔2023 میں جاپانی حکومت نے سمندر میں صاف شدہ پانی کے بتدریج اخراج کا فیصلہ کیا جس کا عمل 30 سے 40 سال تک جاری رہے گا، ہر مرحلے میں تقریباً 7,800 میٹرک ٹن پانی خارج کیا جاتا ہے، جاپان نے اب تک 15 ایسے مراحل مکمل کر لیے ہیں۔







