سعودی عرب اور قطر کے درمیان ہائی سپیڈ ریل لِنک کے معاہدے پر دستخط

ریاض ۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور قطر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خلیج کی دونوں ریاستوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا ہائی سپیڈ ریل لنک قائم کیا جائے گا۔عرب نیو ز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ریاض میں ملاقات کی ہے جو سعودی، قطری رابطہ کونسل کے فریم ورک …

ریاض ۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب اور قطر نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت خلیج کی دونوں ریاستوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا ہائی سپیڈ ریل لنک قائم کیا جائے گا۔عرب نیو ز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ریاض میں ملاقات کی ہے جو سعودی، قطری رابطہ کونسل کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔

ریاض کے قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد اور امیر قطر نے سعودی، قطری رابطہ کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کی موجودگی میں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز انجینیئرصالح الجاسر جبکہ قطری وزیرمواصلات شیخ محمد بن عبداللہ آل ثانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ہائی سپیڈ ریلوے لنک ریاض کے کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپور ٹ سے جوڑے گا، جس سے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان سفر کا دورانیہ صرف دو گھنٹے رہ جائے گا۔مشترکہ بیان کے مطابق یہ ریلوے پروجیکٹ چھ برس کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے سے دونوں ملکوں میں مجموعی طور پر 30 ہزار روزگار کے مواقع نکلنے کی توقع ہے۔