جوش ہیزل ووڈ ایشیز سے باہر، پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتانی کے لیے تیار

میلبورن۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری مسائل کے باعث باقی ایشیزسیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز مکمل فٹ قرار دے دئیے گئے ہیں اور آئندہ ایڈیلیڈ میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم میں ایشیز …

میلبورن۔9دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری مسائل کے باعث باقی ایشیزسیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز مکمل فٹ قرار دے دئیے گئے ہیں اور آئندہ ایڈیلیڈ میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم میں ایشیز سیریز کے تیسرے میچ میں آل رائونڈر پیٹ کمنز واحد اضافہ ہوں گے۔

عثمان خواجہ بھی کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوکر ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہونے کی امید ہے۔ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی کہ عثمان خواجہ کی واپسی کے بعد ٹیم ان کے لیے مڈل آرڈر میں جگہ بنانے پر بھی غور کرے گی، کیونکہ ٹریوس ہیڈ اور جیک ویترالڈ کی نئی اوپننگ جوڑی نے پرتھ اور برسبین میں شاندار شراکتیں قائم کی ہیں۔اینڈریو میکڈونلڈ نے بتایا کہ پیٹ کمنز طویل آرام کے باوجود تیار ہیں،وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں۔ اگر کچھ غیر متوقع نہ ہوا تو پیٹ کمنز ٹاس کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے جوش ہیزل ووڈ کے بارے میں مایوس کن خبر دیتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے جوش ہیزل ووڈ اب ایشیز سیریز کا حصہ نہیں رہیں گے۔ اب اُن کی توجہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری پر ہوگی۔عثمان خواجہ کی ممکنہ واپسی نے سلیکٹرز کے لیے نئی بحث چھڑ دی ہے ۔

اگر وہ کھیلتے ہیں تو 39 برس کی عمر میں ایسا کرنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہوں گے جو گزشتہ 40 سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کریں گے۔اگرچہ سپنر نیتھن لائن کو گھریلو گراؤنڈ میں 13 سال بعد پہلی مرتبہ ایک ٹیسٹ میں نظر انداز کیا گیا، تاہم میکڈونلڈ نے واضح کردیا کہ سپن کی اہمیت برقرار ہے اور نیتھن لائن کا کردار اگلے تین ٹیسٹ (ایڈیلیڈ، میلبورن، سڈنی) میں فیصلہ کن ہوگا۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کی ممکنہ واپسی سے فاسٹ بولنگ لائن اپ میں مشکل انتخاب درپیش ہوگا۔ میکڈونلڈ نے بتایا کہ مچل سٹارک بھی برسبین میں معمولی سائیڈ سٹرین کے باوجود اچھی حالت میں ہیں۔مچل سٹارک کو ایک معمولی تکلیف تھی، لیکن پریشانی کی بات نہیں۔ ان کا ورک لوڈ شاندار تھا اور وہ اچھی طرح سنبھل گئے ہیں، جو ہمارے لیے مثبت ہے۔