ریاض ، پیرس ۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فون پر رابطہ کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کےمطابق محمد بن سلمان کو میکروں کی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران انہوں نے "سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے جاری کوششوں" پر تبادلۂ خیال کیا۔ …
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ، پیرس ۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فون پر رابطہ کیا اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کےمطابق محمد بن سلمان کو میکروں کی فون کال موصول ہوئی جس کے دوران انہوں نے "سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے جاری کوششوں” پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں موجودہ تعاون کا بھی جائزہ لیا اور علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔سعودی عرب اور فرانس دونوں نے فلسطین کا بحران حل کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور دو ریاستی حل کی حمایت حاصل کرنے کے لیے تعاون کیا ہے۔دونوں ممالک نے ستمبر میں نیویارک میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل پر عملدرآمد کے لیے منعقد ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی تھی۔







