واشنگٹن ۔9دسمبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ اوشا کے ساتھ ان کی شادی ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے۔این بی سی نیوزکے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب گذشتہ ماہ ایک تقریب میں 'خاتونِ دوم' سامنے آئیں اور ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں تھی۔وینس نے اپنے تعلقات میں کسی بھی بحران کی افواہوں کو حقیقت سے دور قرار …
امریکی نائب صدر نے اپنی شادی ختم ہونے کی افواہوں کی تردید کر دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9دسمبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے تصدیق کی ہے کہ اوشا کے ساتھ ان کی شادی ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے۔این بی سی نیوزکے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب گذشتہ ماہ ایک تقریب میں ‘خاتونِ دوم’ سامنے آئیں اور ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی نہیں تھی۔وینس نے اپنے تعلقات میں کسی بھی بحران کی افواہوں کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں اتنی غلط ہیں کہ دونوں شریک حیات ان پر ہنس رہے ہیں۔وینس نے امریکی چینل "این بی سی نیوز” سے بات چیت میں کہا "میرا خیال ہے کہ ہم اسے خوش مزاجی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔
زندگی میں ہر چیز کے ساتھ اچھے اور برے دونوں پہلو آتے ہیں۔ قربانیاں ہوتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ اچھائیاں بھی آتی ہیں۔ لیکن ہماری شادی ہمیشہ کی طرح مضبوط ہے۔اگرچہ اوشا کا بغیر انگوٹھی کے ظاہر ہونا بعض خبروں میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، تاہم وینس کے مطابق ان کی 39 سالہ اہلیہ اب اپنے عوامی کردار کے ساتھ مطابقت پیدا کر رہی ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اوشا نے اس کردار کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے اور اس میں ان کی ترقی قابلِ دید ہے۔







