یورپ غلط سمت میں جا رہا ہے،امریکی صدر

واشنگٹن ۔9دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عائد جرمانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ’’کچھ غلط سمتوں‘‘ میں بڑھ رہا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں زرعی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمیشن …

واشنگٹن ۔9دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عائد جرمانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ’’کچھ غلط سمتوں‘‘ میں بڑھ رہا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں زرعی صنعت کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمیشن کے فیصلے کوبڑا قرار دیا اور کہا کہ یہ درست قدم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یورپ غلط سمتوں میں جا رہا ہے، جو لوگوں کے لیے اچھا نہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ یورپ اتنا تبدیل ہو جائے۔