واشنگٹن ۔10دسمبر (اے پی پی):امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شام میں سابق نظام حکومت کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شامی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پیلٹ فارم "ایکس" پر جاری پوسٹ میں روبیو نے لکھاکہ ایک سال پہلے شامی عوام نے اپنی تاریخ کا نیا باب کھولا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد …
امریکا کی شام میں سابق نظام حکومت کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارک باد
واشنگٹن ۔10دسمبر (اے پی پی):امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شام میں سابق نظام حکومت کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شامی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پیلٹ فارم "ایکس” پر جاری پوسٹ میں روبیو نے لکھاکہ ایک سال پہلے شامی عوام نے اپنی تاریخ کا نیا باب کھولا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے شام کی حکومت اور عوام کی جانب سے انتقالِ اقتدار کے دوران اٹھائے گئے اہم اقدامات کی تعریف کرتی ہے۔روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ایک پُر امن اور خوش حال شام کی حمایت کرتا ہے جو اپنی اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلے اور اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہے۔









