لندن ۔10دسمبر (اے پی پی):برطانیہ نے اپنی انسدادِ روس پابندیوں کی فہرست میں مزید سات نام شامل کرتے ہوئے روسی فلسفی الیگزینڈر دوگن، عسکری تجزیاتی مرکز ’رائبار‘ اور اس کے ڈائریکٹر میکائل زوِنچک پر بھی پابندیاں عائد کردیں ۔تاس کے مطابق اس حوالے سے تازہ دستاویز برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔برطانوی اقدامات کے تحت فاؤنڈیشن فار دی پروٹیکشن اینڈ سپورٹ آف دی رائٹس آف کمپٹریٹس لیونگ …
برطانیہ نے روسی فلسفی الیگزینڈر دوگن اور عسکری تجزیاتی مرکز ’رائبار‘ تھنک ٹینک پر پابندیاں عائد کر دیں
لندن ۔10دسمبر (اے پی پی):برطانیہ نے اپنی انسدادِ روس پابندیوں کی فہرست میں مزید سات نام شامل کرتے ہوئے روسی فلسفی الیگزینڈر دوگن، عسکری تجزیاتی مرکز ’رائبار‘ اور اس کے ڈائریکٹر میکائل زوِنچک پر بھی پابندیاں عائد کردیں ۔تاس کے مطابق اس حوالے سے تازہ دستاویز برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔برطانوی اقدامات کے تحت فاؤنڈیشن فار دی پروٹیکشن اینڈ سپورٹ آف دی رائٹس آف کمپٹریٹس لیونگ ابراڈ، سینٹر فار جیوپولیٹیکل ایکسپرٹیز اور برسلز میں قائم معلوماتی پلیٹ فارمز ’گولوس‘ اور ’یورومور‘ پر بھی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ پابندیوں میں برطانیہ میں داخلے پر پابندی اور اثاثوں کے منجمد کیے جانے جیسی کارروائیاں شامل ہیں۔برطانوی حکام کے مطابق، یہ پابندیاں ان شخصیات اور اداروں کے ان مبینہ کردار پر عائد کی گئی ہیں جنہیں یوکرین کو غیر مستحکم کرنے یا اس کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔









