افغانستان ، مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

کابل ۔10دسمبر (اے پی پی):افغانستان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے بغلان کے ضلع دُشی میں دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ مشرقی صوبے وردک میں دو الگ الگ حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔مزید سات …

کابل ۔10دسمبر (اے پی پی):افغانستان میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی پولیس نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ شمالی صوبے بغلان کے ضلع دُشی میں دو گاڑیوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ مشرقی صوبے وردک میں دو الگ الگ حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔مزید سات افراد شمالی صوبہ سمنگان کے ضلع حضرت سلطان میں ایک اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ان حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی پر مبنی ڈرائیونگ ہے۔