میرا پسندیدہ لفظ ’ٹیرف ‘ہے جو امریکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن۔10دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ لفظ ’’ٹیرِف‘‘ ہے، جو ان کے مطابق امریکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔تاس کے مطابق انہوں نے یہ بات پینسلوینیا کے علاقے ماؤنٹ پوکونو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لفظ ’’ٹیرِف ‘‘لغت کے ہر دوسرے لفظ سے زیادہ پسند ہے۔انہوں نے اس …

واشنگٹن۔10دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا پسندیدہ لفظ ’’ٹیرِف‘‘ ہے، جو ان کے مطابق امریکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔تاس کے مطابق انہوں نے یہ بات پینسلوینیا کے علاقے ماؤنٹ پوکونو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے لفظ ’’ٹیرِف ‘‘لغت کے ہر دوسرے لفظ سے زیادہ پسند ہے۔انہوں نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ سٹیل انڈسٹری، خاص طور پر پینسلوینیا میں کام کرنے والے سٹیل ورکرز، ان کی تجارتی پالیسیوں کی بدولت غیر معمولی حد تک بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ اگر ان کے نافذ کردہ ٹیرِف نہ ہوتے تو امریکا میں سٹیل انڈسٹری تقریباً ختم ہو چکی ہوتی۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے پاس ٹیرِف نہ ہوتے تو ملک میں کوئی سٹیل نہ ہوتا، ایک بھی سٹیل مل باقی نہ رہتی، اور یہ قومی سلامتی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتاہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل کو 185 ممالک اور علاقوں سے درآمدات پر 10 سے 49 فیصد تک ٹیرِف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔یونیورسل 10 فیصد ٹیرِف 5 اپریل سے نافذ ہوئے جبکہ مخصوص ممالک پر لاگو ٹیرِف 9 اپریل سے موثر ہوئے۔