اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں تعمیر کئے گئے طیب اردگان انڈر پاس کی بدولت رش اور رکاوٹیں ختم جبکہ علاقے میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔ ایف ایٹ میں طیب اردگان انڈر پاس اپنی مضبوط اور معیاری تعمیر کے باعث زبردست تعریف حاصل کر رہا ہے۔ انڈر پاس کے فعال ہونے کے بعد اس علاقے میں ٹریفک کی روانی میں واضح …
اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں طیب اردگان انڈر پاس کی تعمیر، ٹریفک کی روانی میں بہتری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں تعمیر کئے گئے طیب اردگان انڈر پاس کی بدولت رش اور رکاوٹیں ختم جبکہ علاقے میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔ ایف ایٹ میں طیب اردگان انڈر پاس اپنی مضبوط اور معیاری تعمیر کے باعث زبردست تعریف حاصل کر رہا ہے۔ انڈر پاس کے فعال ہونے کے بعد اس علاقے میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ رش اور بلاوجہ رکاوٹیں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں۔ شہریوں نے طیب اردگان انڈر پاس کو اسلام آباد کے ٹریفک سسٹم میں ایک انتہائی موثر اور مثبت اضافہ قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کی تعمیر واقعی بہترین ہے، گاڑیاں بغیر رکاوٹ کے گزر جاتی ہیں، رش بھی کم ہو گیا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔
متعدد شہریوں نے بتایا کہ انڈر پاس کا ڈیزائن بھی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے سفر کافی آسان ہو گیا ہے۔ سی ڈی اے کے ترجمان نے طیب اردگان انڈر پاس کے حوالے سے کہا ہے کہ انڈر پاس کی کنسٹرکشن اعلیٰ معیار کے مطابق کی گئی ہے، اس میں استعمال ہونے والا مٹیریل، ڈیزائن اور تعمیراتی کام مکمل طور پر انجینئرنگ سٹینڈرڈز کے مطابق ہے۔اس منصوبے کے لیے ماسٹر پلان اور لوئر پلان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام کام منظور شدہ پلاننگ کے عین مطابق مکمل ہوا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی انڈر پاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر پاس کے فعال ہونے کے بعد ملحقہ گزرگاہوں سے ٹریفک کا بہائو بہت بہتر ہو گیا ہے۔ پہلے جن جگہوں پر رش بن جاتا تھا، اب وہاں گاڑیاں مسلسل روانی سے آگے بڑھتی ہیں۔ یہ منصوبہ شہریوں کے لیے واقعی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔عوامی رائے، سی ڈی اے کے واضح موقف اور ٹریفک پولیس کی تصدیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ طیب اردگان انڈر پاس اسلام آباد کے انفراسٹرکچر میں ایک کامیاب، معیاری اور مکمل طور پر عوام دوست منصوبہ ہے جو شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کر رہا ہے۔








