اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ موسم گرمامیں سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت نے کلیدی ترقی کی ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیئن ڈویلپمنٹ آئوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رواں سال جون میں سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اورچیلنجز کے باوجودمالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی …
سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت نے کلیدی ترقی کی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ موسم گرمامیں سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت نے کلیدی ترقی کی ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیئن ڈویلپمنٹ آئوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ رواں سال جون میں سیلاب کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اورچیلنجز کے باوجودمالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان کی معیشت نے 5.7 فیصدکی شرح سے نموکی ہے،مالی سال 2026 کے ابتدائی مہینوں میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے ابتدائی 4 ماہ میں ملک میں عمومی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.7فیصدتھی۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ موسم گرمامیں سیلاب کے بعد ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کاعمومی رحجان دیکھنے میں آیا تھا تاہم اب قیمتوں میں بتدریج استحکام آرہاہے اورکلیدی ضروری اشیا کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔








