بیجنگ۔10دسمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مجوزہ دورۂ چین کی تاریخ یا دیگر تفصیلات پر برطانوی فریق کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُو جیاکُن نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ابھی تک برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے مجوزہ دورۂ …
برطانوی وزیرِ اعظم کے دورے کی تاریخ بارے برطانیہ سے کوئی بات چیت نہیں کی، ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔10دسمبر (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مجوزہ دورۂ چین کی تاریخ یا دیگر تفصیلات پر برطانوی فریق کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔
شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گُو جیاکُن نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ابھی تک برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے مجوزہ دورۂ چین کی تاریخ یا دیگر تفصیلات پر برطانوی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ چین، چین۔برطانیہ تعلقات کی بہتری اور ترقی کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ ہر سطح پر تبادلے کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔







