حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان سعودی عرب پہنچ گئے‘دفتر امور حجاج پاکستان کے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر ممبران کو خوش آمدید کہا اسلام آباد/مکہ مکرمہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان اتوارکوسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزارتِ مذہبی امور کے …
حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان سعودی عرب پہنچ گئے‘دفتر امور حجاج پاکستان کے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر ممبران کو خوش آمدید کہا
اسلام آباد/مکہ مکرمہ ۔ 27 اگست (اے پی پی) حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان اتوارکوسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حج ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان مدینہ منورہ اور جدہ ایئر پورٹس کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔ دفتر امور حجاج پاکستان کے اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ، پیر محمد امین الحسنات شاہ ، ایم این اے پیر سید عمران شاہ سمیت دیگر ممبران کو خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ساجد یوسفانی کمیٹی ارکان کو دفتر امور حجاج پاکستان میں حج انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔کمیٹی اراکین کی مختلف سعودی محکموں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ کمیٹی ارکان حج مشن کے تحت قائم مختلف شعبہ جات سمیت عازمینِ حج سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات پشاور ایئر پورٹ سے اڑنے والی آخری حج پرواز آج صبح 275عازمینِ حج کو لے کر جدہ ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بھی مکمل ہو گیا ہے اور سرکاری حج سکیم کے تمام عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت منی اور عرفات میں حج انتظامات کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔








