اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کا ذکر …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کا ذکر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کے طور ہر کام کررہی ہے۔ انہوں نے غزہ سے متعلق جاری بین الاقوامی امن کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








