نیپرا کی منظوری کے بعد کیپکو دوبارہ قومی گرڈ سے منسلک، آپریشنز بحال

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے دس ہفتوں سے زائد معطلی کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر 2025ء سے جاری معطلی کا سبب بننے والا ٹیرف کا مسئلہ حل ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں سپلائی کی بہتری اور ایک اہم بلیک سٹارٹ صلاحیت رکھنے والی تنصیب کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔یہ تعطل اس …

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ (کیپکو) نے دس ہفتوں سے زائد معطلی کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر 2025ء سے جاری معطلی کا سبب بننے والا ٹیرف کا مسئلہ حل ہونے کے بعد جنوبی پنجاب میں سپلائی کی بہتری اور ایک اہم بلیک سٹارٹ صلاحیت رکھنے والی تنصیب کی بحالی ممکن ہو گئی ہے۔یہ تعطل اس وقت پیدا ہوا تھا جب ٹیرف کو سابقہ منظورشدہ انڈی کیٹو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (آئی جی سی ای پی) اور پاور ایکوزیشن پروگرام (پی اے پی) کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے 9 دسمبر کو جاری ہونے والے فیصلے کے بعد یہ پابندی ختم ہو گئی ہے اور کیپکو کے ٹیرف کی مدت میں عبوری توسیع کر دی گئی ہےجس کے نتیجے میں کمپنی کے 495 میگاواٹ گیس/آر ایل این جی اور 478 میگاواٹ ایل ایس ایف او پیداواری یونٹس فوری طور پر بحال ہو گئے ہیں۔

اتھارٹی کا یہ فیصلہ آئی ایس ایم او، نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این جی سی)، میپکو،CPPA-G اور وزارت توانائی کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلی گزارشات کے بعد سامنے آیا۔ ان اداروں نے خبردار کیا تھا کہ کیپکو کی معطلی نظامی استحکام، ملتان اور مظفرگڑھ گرڈ اسٹیشنز پر کنجیشن مینجمنٹ اور میپکو کے 13 گرڈز کو قابل اعتماد فراہمی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں تسلیم کیا گیا ہے کہ موجودہ ٹرانسمیشن رکاوٹوں کے باعث کیپکو کا آپریشن جاری رکھنا ضروری ہے، اور اسی لیے پلانٹ کو IGCEP 2025-35کے مسودے میں بھی شامل رکھا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت کیپکو آئی جی سی ای پی کی حتمی منظوری تک یا ٹرائی پارٹائٹ پاور پرچیز ایگریمنٹ کے تحت زیادہ سے زیادہ تین سال تک، منظور شدہ ٹیرف شرائط کے مطابق کام جاری رکھ سکے گی۔نیپرا کے فیصلے میں کیپکو کی جانب سے مانگی گئی مختلف ٹیرف وضاحتوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جن میں variable O&M componentsکی درستی اور LSFO inventory لاگت کے تعین کو صنعت میں رائج طریقہ کار کے مطابق لانا شامل ہے۔ اتھارٹی نے سوئچ یارڈ چارجز پر اپنا سابقہ موقف برقرار رکھا اور ورکنگ کیپیٹل کاسٹ کے لیے پہلے سے وضع شدہ طریقہ کار کی توثیق کی ہے۔

ٹیرف مسئلہ حل ہونے کے بعد کیپکو آپریشنز کی بحالی جنوبی پنجاب میں سپلائی کے استحکام اور قومی نظام کے لیے ایک اہم بلیک سٹارٹ قابل سہولت ترسیل کو یقینی بنائے گی۔نیپرا کے جاری شدہ فیصلے میں اصل ٹیرف ڈیٹرمنیشن میں ویری ایبل آپریشن اینڈ مینٹیننس (او اینڈ ایم) کے اجزاء سے متعلق ایک ٹائپنگ کی غلطی کی بھی اصلاح کر دی گئی ہے۔ تصحیح شدہ ٹیرف ٹیبل اب فیول وائز کے بجائے بلاک وائز ویری ایبل او اینڈ ایم چارجز کی درست عکاسی کرتا ہے، جیسا کہ کیپکو نے ابتدائی طور پر درخواست کی تھی۔

 

مزید خبریں