کرپشن کے خاتمے کیلئے پورا نظام بدلنا ہوگا،نیب نے قلیل عرصے میں عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے، ریاض حسین پیرزادہ

ملتان۔ 10 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ “کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، نیب نے تھوڑے عرصے میں عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے اور چیئرمین نیب کے ویژن سے ادارے میں استحکام آیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب ملتان …

ملتان۔ 10 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ “کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، نیب نے تھوڑے عرصے میں عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے اور چیئرمین نیب کے ویژن سے ادارے میں استحکام آیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب ملتان کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے ماضی کے احتسابی عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پچھلے دورمیں لوگوں کو فرمائشی طور پرجیلوں میں بھیجا جاتا رہا،مگر اب اس کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ نیب کے نوجوان افسران کو ہرچھ ماہ بعد بیرونِ ملک جدید تربیت کے لیے بھیجا جائے۔وفاقی وزیرکےمطابق سفارش اصلاحاتی عمل میں رکاوٹ کا باعث ہے۔سیمینارسےخطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اداروں اور عوام کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں