اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور اس ناسور کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ وہ بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی دن کے موقع پر نیب راولپنڈی،اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کر رہے تھے۔ نیب ترجمان کے مطابق سپیکر ایاز …
بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ،اس ناسور کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کا آگاہی واک سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے اور اس ناسور کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ وہ بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی دن کے موقع پر نیب راولپنڈی،اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ آگاہی واک سے خطاب کر رہے تھے۔ نیب ترجمان کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتیجے میں ادارے کے بارے میں خوف و ہراس اور ہچکچاہٹ کا تصور ختم ہوا ہے جبکہ عوام، کاروباری طبقے، سیاستدانوں اور سرکاری افسران کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی برسوں میں نیب نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے نمایاں ریکوریاں کی ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ نیب اپنے آئینی مینڈیٹ کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور آج کی واک اس عوامی خواہش کی علامت ہے کہ پوری قوم بدعنوانی کے خاتمے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف معاشی و سماجی نظام کی تشکیل اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔نیب راولپنڈی/اسلام آباد کی جانب سے منعقد کی گئی یہ آگاہی واک بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ڈی جی نیب (اسلام آباد/راولپنڈی)وقار احمد چوہان نے کی۔واک میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں، سرکاری افسران، رویت ہلال کمیٹی اور علمائے کرام کے وفود، اسلام آباد و راولپنڈی چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں، سول سوسائٹی، میڈیا، طلبہ اور نیب کے سینئر افسران و عملے نے شرکت کی۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیب کی اصلاحاتی پالیسیوں نے ادارے کا مثبت تشخص بحال کیا ہے۔ گزشتہ اڑھائی برسوں میں غیر معمولی ریکوریاں نیب کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔لوٹی گئی رقوم عوام کو واپس کر کے نیب نے حقیقی ریلیف فراہم کیا،بدعنوانی ایک زہر ہے جو قوم کی معاشی و سماجی بنیادوں کو کھوکھلا کرتا ہے، حکومت بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور نیب سمیت تمام اداروں کو مکمل تعاون حاصل ہے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ آج کی واک بدعنوانی کے خلاف قومی اتحاد کی علامت ہے،عوام سے اپیل ہے کہ بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کریں اور نیب کا ساتھ دیں،اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ایک منصفانہ اور شفاف نظام قائم ہو سکتا ہے۔
گزشتہ تین برسوں میں ایک لاکھ 31 ہزار 500 سے زائد متاثرین کو 207 ارب روپے واپس کئے گئے،صرف رواں سال 70 ہزار سے زائد افراد کو 164 ارب روپے لوٹائے گئے جو نیب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈی جی نیب وقار احمد چوہان نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہےاور آج کی واک اس اجتماعی عزم اور یکجہتی کی عملی مثال ہے۔واک میں شریک مختلف ہاؤسنگ سکیموں اور مالی بے ضابطگیوں کے متاثرین نے بھی نیب کی ریکوریز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نیب نے حقیقی معنوں میں ان کے مسائل کا ازالہ کیا ہے۔شرکاء نے انسدادِ بدعنوانی کے لئے نیب کی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے حکومت اور نیب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








