اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے پائیدار ٹرانسپورٹ کے پہلے عالمی عشرے (2026–2035) اور اس کے نفاذ کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کی حکومتوں، اقوام متحدہ کے اداروں، مقامی حکام، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے …
اقوامِ متحدہ نے پائیدار ٹرانسپورٹ کا پہلا عالمی عشرہ 2026–2035 کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ نے پائیدار ٹرانسپورٹ کے پہلے عالمی عشرے (2026–2035) اور اس کے نفاذ کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر کی حکومتوں، اقوام متحدہ کے اداروں، مقامی حکام، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کے سربراہ لی جنہوا نے اس مشاورتی عمل کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جامع اور شمولیتی کوشش نے تعاون کے نئے دروازے کھولے ہیں۔ نئے نفاذی منصوبے میں چھ بنیادی شعبوں اور پالیسی، مالیات، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے ذریعے پائیدار ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا ہے۔ پائیدار ٹرانسپورٹ صاف ماحول، محفوظ سفری نظام، منڈیوں کی توسیع، تعلیم و صحت تک بہتر رسائی اور اشیا و خدمات کی مؤثر ترسیل کا بنیادی ذریعہ قرار دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2050 تک ٹرانسپورٹ کی طلب دگنی ہونے کا امکان ہے، اس لیے آئندہ دس سالوں میں کیے جانے والے فیصلے پائیدار ترقی کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے پیش کی گئی 83 ٹھوس تجاویز بھی سامنے لائی گئیں جن میں صاف اور منصفانہ سفری ذرائع، زیرو ایمیشن ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کے منصوبے اور ڈیٹا رپورٹنگ شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2023 میں 2026 کو اس عالمی عشرے کی شروعات کے طور پر مقرر کیا تھا۔







