میکسیکو نے منشیات فروش گروہوں پر امریکی فوجی کارروائی کی تجویز مسترد کر دی

میکسیکو سٹی ۔11دسمبر (اے پی پی):میکسیکو نے منشیات فروش گروہوں پر امریکی فوجی کارروائی کی تجویز مسترد کر دی۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباوم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ میکسیکن سرزمین پر امریکی فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گی، اور اس طرح منشیات فروش کارٹیلز کے خلاف امریکی حملوں کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں شینباوم …

میکسیکو سٹی ۔11دسمبر (اے پی پی):میکسیکو نے منشیات فروش گروہوں پر امریکی فوجی کارروائی کی تجویز مسترد کر دی۔شنہوا کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباوم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ میکسیکن سرزمین پر امریکی فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دیں گی، اور اس طرح منشیات فروش کارٹیلز کے خلاف امریکی حملوں کی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا۔ اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں شینباوم نے مؤقف اختیار کیا کہ ملکی خودمختاری ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار کیے جانے والے ان تبصروں کے جواب میں سامنے آیا جن میں انہوں نے میکسیکو کے اندر عسکری کارروائی کی تجویز پیش کی تھی۔ شینباوم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی سیکیورٹی سے متعلق مفاہمتی معاہدے موجود ہیں، اس لیے ایسے اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ میکسیکو ایک خودمختار ملک ہے اور بیرونی مداخلت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ اختلافات کے باوجود، میکسیکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسئلے پر اتفاق ضروری نہیں، لیکن بہتر سے بہتر تعاون ہمیشہ ان کی ترجیح رہے گا۔

مزید خبریں